پاکستان
17 نومبر ، 2012

راولپنڈی: کرنل( ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ کی گاڑی نذرآتش

راولپنڈی: کرنل( ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ کی گاڑی نذرآتش

راولپنڈی …راولپنڈی میں نامعلوم افراد نے ریٹائرڈ کرنل انعام الرحیم ایڈووکیٹ کی کار پر حملہ کر کیاسے آگ لگا دی تاہم وہ گاڑی میں سوار نہ تھے۔ کرنل انعام الرحیم ایڈووکیٹ کو تین روز قبل نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس پر آج ڈسٹرکٹ کورٹ نے مکمل ہڑتال کا اعلان کر رکھا تھا۔ وہ بار کے اجلاس میں شرکت کے لیے ڈسٹرکٹ کورٹس پہنچے۔ان کا بیٹا صہیب انہیں ڈراپ کر کے گاڑی ٹھیک کروانے لے جا رہا تھا جب وہ رحیم آباد چکلالہ کے مقام پر پہنچا تو نامعلوم افراد نے اُسے گاڑی سے اتار کر تشدد کا نشانہ بنایا اور گاڑی کو آگ لگا دی۔ ڈسٹرکٹ بار نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :