’حریم شاہ کی شوہر سمیت ترکی میں گرفتاری کی خبریں‘، خاندانی ذرائع کا مؤقف سامنے آگیا

حریم شاہ سے متعلق مختلف ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ انھیں شوہر بلال کے ہمراہ مسقط جاتے ہوئے ترکی ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے/فوٹوفائل
حریم شاہ سے متعلق مختلف ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ انھیں شوہر بلال کے ہمراہ مسقط جاتے ہوئے ترکی ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے/فوٹوفائل

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ سے متعلق خبریں زیر گردش ہیں کہ انھیں مسقط جاتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حریم شاہ سے متعلق مختلف ویب سائٹس نے دعویٰ کیا تھا کہ انھیں شوہر  بلال کے ہمراہ مسقط جاتے ہوئے ترکی ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے بھاری مقدار میں سونا اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حریم شاہ اور ان کے شوہر بلال  اس وقت ترکی پولیس کی حراست میں ہیں۔

تاہم  جیو ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئےحریم شاہ کے قریبی ذرائع نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔

حریم کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ حریم اس وقت شوہر کے ہمراہ ترکی میں موجود ہیں اور  دونوں خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں، ان کا حالیہ دنوں میں مسقط کے لیے کوئی پلان ہی شیڈول نہیں تھا تو ائیرپورٹ سے گرفتاری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

مزید خبریں :