Time 15 جولائی ، 2022
پاکستان

سپریم کورٹ: نیب قانون میں ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

عمران خان نے قومی احتساب بیورو (نیب) قانون میں حالیہ ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے— فوٹو: فائل
عمران خان نے قومی احتساب بیورو (نیب) قانون میں حالیہ ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے— فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نیب قانون میں ترامیم کیخلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

عمران خان نے قومی احتساب بیورو (نیب) قانون میں حالیہ ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر  رکھا ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن اور  جسٹس منصورعلی شاہ بھی شامل ہوں گی۔

عمران خان کی درخواست پر سماعت 19 جولائی کو ہوگی۔

مزید خبریں :