15 جولائی ، 2022
بلوچستان کے سیاحتی مقام زیارت میں سکیورٹی فورسز نے ریکوری آپریشن میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے 5 دہشت گرد مار ڈالے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق زیارت میں سکیورٹی فورسز نے ریکوری آپریشن کے دوران خوست کے قریب خلیفت کے پہاڑوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کا سراغ لگایا اور اسے تباہ کر دیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار خان محمد شہید ہوگئے جبکہ سکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائی میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی سے تعلق رکھنے والے 5 دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے اور مغوی عمر جاوید کی بازیابی کیلئےآپریشن جاری ہے۔