Time 16 جولائی ، 2022
کھیل

سری لنکا کیخلاف پہلا ٹیسٹ، پاکستان کے سلمان آغا کا ڈیبیو

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج شروع ہونے والے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے کھلاڑی سلمان علی آغا ڈیبیو کر رہے ہیں۔

سلمان علی آغا نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف سے ٹیسٹ کیپ حاصل کی، کرکٹر کو مڈل آرڈر بیٹر فواد عالم کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

محمد یوسف بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے ٹیم مینجمنٹ میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج صبح پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 9 بجے گال میں شروع ہوگا۔

گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی فائنل الیون کا اعلان بھی کیا گیا۔

یاسر شاہ اور محمد نواز بھی پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی فائنل الیون کا حصہ ہوں گے، گال ٹیسٹ میں بابر اعظم، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، اظہر علی فائنل الیون میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ،حسن علی، امام الحق اور نسیم شاہ بھی حتمی ٹیم کا حصہ ہیں۔

مزید خبریں :