پاکستان
Time 17 جولائی ، 2022

پنجاب ضمنی انتخابات: 100 سالہ بزرگ اور نوبیاہتا جوڑا ووٹ ڈالنے پہنچ گئے

پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے/فوٹوفائل
 پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے/فوٹوفائل

پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں جاری  ضمنی انتخابات  کے دوران  100 سالہ بزرگ اور   70 سالہ نابینا شخص کے ساتھ ساتھ نوبیاہتا جوڑا بھی ووٹ ڈالنے پہنچ گیا۔

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 228 لودھراں 5 میں 100 سالہ بزرگ ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے، 100 سالہ بزرگ پیر بخش کے ساتھ ان کا بیٹا اور  پوتا بھی ووٹ ڈالنے آئے، دادا اور پوتے نے ایک ہی سیاسی جماعت کو ووٹ کاسٹ کیا جبکہ بیٹے نے ایک دوسری سیاسی جماعت کو ووٹ ڈالا۔

دوسری جانب  ڈی جی خان کے حلقہ پی پی 288 میں 70 سالہ نابینا شخص ووٹ کاسٹ کرنے پہنچا، 70 سالہ حاجی پلیہ خان نے پولنگ اسٹیشن چھابڑی بالا میں اپنا ووٹ ڈالا۔

واضح رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے، صبح 8 بجے شروع ہونے والا ووٹنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب  پی پی 228 لودھراں  کے  پولنگ اسٹیشن نمبر 27 میں نوبیاہتا جوڑا ووٹ ڈالنے پہنچ گیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران دلہا کا کہنا تھا کہ  ووٹ ڈالنا ایک قومی ذمہ داری ہے، مہمان اور  ولیمہ چھوڑ کر آئے ہیں، لیڈر اچھا آئے گا تو قوم کا مستقبل اچھا ہو جائے گا۔

مزید خبریں :