17 جولائی ، 2022
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے جیو کے رپورٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ساتھ بات نہیں کرنی، ہمارا جیو کے ساتھ بائیکاٹ ہے۔
لاہور میں ضمنی الیکشن کے دوران جیو کے رپورٹر نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر سے بات کرنے کی کوشش کی تو سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ سے بات نہیں کرنی، ہمارا جیو کیساتھ بائیکاٹ ہے۔
نمائندہ جیو نیوز کی جانب سے پوچھا گیا کہ آپ کا جیو کے ساتھ کیوں بائیکاٹ ہے؟ جس پر حماد اظہر نے کہا کہ آپ کو نہیں پتا، ہمارا کیوں بائیکاٹ ہے۔
جیو کے رپورٹر نے دوبارہ کہا کہ بائیکاٹ کیوں ہے جیو تو آپ (تحریک انصاف) کو کور کرتا رہا ہے، جس پر حماد اظہر نے کہا کہ جیو کور کرتا رہا ہے، بہت کچھ کرتا رہا ہے۔