17 جولائی ، 2022
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے ضمنی انتخابات کے نتائج میں پی ٹی آئی کی برتری کے بعد وکٹری اسپیچ کی تیاریاں شروع کردیں۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سینیئر رہنماؤں سے وکٹری اسپیچ پر مشاورت کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان خطاب میں پنجاب کے لوگوں کا شکریہ ادا کریں گے، عمران خان خطاب میں آئندہ کا لائحہ عمل بھی بتائیں گے۔
ذرائع نے بتایا ہےکہ عمران خان ایک بار پھر حکومت سے عام انتخابات کا مطالبہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کل پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے بعد خطاب کریں گے،کور کمیٹی اجلاس میں پنجاب کے سیاسی مستقبل سمیت آئندہ کی حکمت عملی پر غور ہو گا۔
خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 2 نشستوں پر کامیاب قرار پائی ہے اور اسے مزید 15 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔