پاکستان
Time 18 جولائی ، 2022

ضمنی انتخابات: پی ٹی آئی کے منحرفین کو سارے ٹکٹ دینا ن لیگ کو مہنگا پڑگیا

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 25 منحرف اراکین کو ڈی سیٹ قرار دیا تھا—فوٹو: فائل
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 25 منحرف اراکین کو ڈی سیٹ قرار دیا تھا—فوٹو: فائل

پنجاب کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔

پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے مکمل نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئے جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 15 اور مسلم لیگ (ن) نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ ایک نشست آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کو پی ٹی آئی کے منحرفین کو سارے ٹکٹ دینا  مہنگا پڑا کیونکہ ہوا کچھ یوں کہ ٹکٹ نہ ملنے پر ن لیگ سے تحریک انصاف میں جانے والے عرفان اللہ نیازی خوشاب سے جیت گئے جبکہ لیگی ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض عامر اقبال شاہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لودھراں سے جیت گئے۔

اس کے علاوہ  لودھراں کی دوسری نشست پر مسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہ پانے والے رفیع الدین بخاری آزاد امیدوار کی حیثیت سے لڑے اور تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن دونوں کے امیدواروں کو ہرا دیا۔

دوسری جانب  خوشاب میں مسلم لیگ ن کی اندرونی لڑائی نے تحریک انصاف کو فتح دلا دی ، مسلم لیگ ن کا ٹکٹ پانے میں ناکام آصف ملک کو پی ٹی آئی امیدوار حسن اسلم نے پانچ ہزار ووٹوں سے ہرایا ۔

مزید خبریں :