خلیل الرحمان قمر یا فردوس جمال! ماہرہ کس کے ساتھ سفر کریں گی؟

ماہرہ خان حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جس دوران انہیں میزبان نے ایک صورتحال بتاتے ہوئے 2 شخصیات میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کو کہا/ فائل فوٹو
ماہرہ خان حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جس دوران انہیں میزبان نے ایک صورتحال بتاتے ہوئے 2 شخصیات میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کو کہا/ فائل فوٹو

اداکارہ ماہرہ خان نے تنازعات اور تنقید کے باوجود دوران شو خلیل الرحمان قمر کا انتخاب کرلیا۔

ماہرہ خان حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جس دوران انہیں میزبان نے ایک صورتحال بتاتے ہوئے 2 شخصیات میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کو کہا۔

میزبان واسع چوہدری کی ماہرہ خان کو دی گئی صورتحال کچھ ایسی تھی کہ آپ موٹر سائیکل چلارہی ہیں اور کسی ایک شخصیت کو پیچھے بٹھاسکتی ہیں لیکن دو لوگ آپ کے سامنے موجود ہیں، خلیل الرحمان قمر اور فردوس جمال، تو آپ کا انتخاب کون ہوگا؟

واسع  چوہدری کے بیان پر ماہرہ خان نےخلیل الرحمان قمر کا نام لیا۔

یاد رہے کہ ایک شو میں ماہرہ خان کی تصویر دیکھ کر خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ مجھے زندگی بھر غم رہے گا کہ ماہرہ نے میری زندگی کا سیریل کیا اور اس ڈرامے میں بطور ہیروئن کردار ادا کیا، یہ غم مجھے ہمیشہ رہے گا۔

فردوس جمال نے 2019 میں نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی۔ ماہرہ خان سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر اداکار کا کہنا تھا ان کی عمر زیادہ ہے، اس عمر میں ہیروئنیں نہیں ہوتیں بلکہ ماں کے کردار کیے جاتے ہیں۔

اداکار نے مزید کہا تھا کہ اب کسی کو اچھا لگے یا برا، ماہرہ ہیروئن اسٹف نہیں ہیں جب کہ فردوس جمال نے ماہرہ کو درمیانے درجے کی ماڈل قرار دیا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین سمیت انڈسٹری کے کئی اداکاروں اور فنکاروں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

مزید خبریں :