پنجاب میں ضمنی الیکشن کے بعد تین حکومتی اتحادیوں کا رابطہ

تینوں رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ اتحادیوں کی مشاورت سے تفصیلی لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا: ذرائع۔ فوٹو فائل
 تینوں رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ اتحادیوں کی مشاورت سے تفصیلی لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا: ذرائع۔ فوٹو فائل

پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد حکومت کے تین اتحادیوں کا آپس میں رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، تینوں رہنماؤں نے پنجاب کے ضمنی انتخابات کے نتائج اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا۔

ذرائع کے مطابق تینوں اتحادیوں نے پنجاب اور مرکز میں آئندہ کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ اتحادیوں کی مشاورت سے تفصیلی لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف نے 15 اور مسلم لیگ ن نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار کامیاب رہا۔

مزید خبریں :