Time 18 جولائی ، 2022
پاکستان

ضمنی الیکشن میں شکست کے باوجود پیپلز پارٹی کا اتحادی جماعتوں کے ساتھ چلنےکا فیصلہ

فوٹو:@MediaCellPPP
فوٹو:@MediaCellPPP

پاکستان پیپلز پارٹی نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ کھڑا ہونےکا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے بعد بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی(سی ای سی) کا ہنگامی اجلاس ہوا۔

میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے  پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سی ای سی کے اجلاس میں سیاسی صورت حال پر بات ہوئی، پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرےگی، سی ای سی نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ کھڑا ہونےکا فیصلہ کیا ہے، قیادت کل لاہور میں اتحادیوں کے ساتھ اجلاس میں شرکت کرےگی۔

 شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ الیکشن میں عمران خان نے الیکشن کمیشن کو متنازع بنایا، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے، اتحادیوں کے ساتھ بیٹھ کر مشاورت سے فیصلے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کل لاہور میں ہونے والے اجلاس میں انتخابی اصلاحات پر مشاورت ہوگی، پیپلزپارٹی کی سی ای سی نے فیصلہ کیا ہے الیکشن اپنے وقت پر ہوں۔

انہوں نےکہا کہ عمران خان مسٹر ایکس اور مسٹر وائی سے معافی مانگیں، پنجاب میں ضمنی الیکشن جیت کر بھی عمران ہارگیا۔

مزید خبریں :