کاروبار
Time 19 جولائی ، 2022

مئی 2022 میں سالانہ بنیاد پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 21.4 فیصد اضافہ، ادارہ شماریات

فوٹو:فایل
فوٹو:فایل

ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعداد وشمار جاری کر دیے جس کے مطابق جولائی تا مئی 2021-22 کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں11.7 فیصد اضافہ ہوا۔

 ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مئی 2022 میں سالانہ بنیاد پر بڑی صنعتوں کی پیداوار 21.4 فیصد بڑھی جبکہ اپریل کے مقابلے مئی میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.3 فیصد کی کمی ہوئی۔

 ادارہ شماریات میں کہا گیا ہے کہ جولائی تا مئی ٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار 4.1 فیصد بڑھی جبکہ فوڈ مصنوعات کی پیداوار میں 9.8 فیصد اضافہ ہوا۔

اس کے علاوہ جولائی تا مئی تمباکو شعبے کی پیداوار میں 12.9 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ سال کے 11ماہ میں لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار 125 فیصد بڑھی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا مئی فرنیچر شعبے کی پیداوار 233.1 فیصد بڑھی  جبکہ اسی دوران  ربرکی مصنوعات کی پیداوارمیں 17.3 فیصد کمی ہوئی۔