Time 19 جولائی ، 2022
پاکستان

’پنجاب میں ہارے تو اپوزیشن میں بیٹھیں گے، عمران کی طرح نہیں بھاگیں گے‘

یہ 20 سیٹیں پی ٹی آئی کی تھیں جس میں سے انہوں نے 15 سیٹیں حاصل کی ہیں: سینئر رہنما مسلم لیگ (ن)/ فائل فوٹو
یہ 20 سیٹیں پی ٹی آئی کی تھیں جس میں سے انہوں نے 15 سیٹیں حاصل کی ہیں: سینئر رہنما مسلم لیگ (ن)/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور  مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ پنجاب اسمبلی میں اگر  ہم ہار گئے تو اپوزیشن میں بیٹھیں گے لیکن عمران خان کی طرح اٹھ کر نہیں بھاگیں گے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر  میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا  کہ جلد انتخابات کا ضمنی الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ یہ 20 سیٹیں پی ٹی آئی کی تھیں جس میں سے انہوں نے 15 سیٹیں حاصل کی ہیں، یہ ضمنی انتخابات پنجاب میں حکومت کا فیصلہ کریں گے جو اسمبلی کے اندر الیکشن جیت جائے گا وہ صوبائی حکومت بنائے گا اورجو ہار جائے گا وہ اپوزیشن میں بیٹھے گا، اگرہم ہارگئے تو اپوزیشن میں بیٹھیں گے لیکن عمران خان کی طرح اٹھ کر نہیں بھاگیں گے۔

نیب سے متعلق  شاہد خاقان نے کہا کہ نیب کا چیئرمین تو گھر چلاگیا اب  نیب کاکوئی افسر کام کرنے کو تیار نہیں لہٰذا نیب کو ختم کیا جائے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ تین سال سے عدالت کے چکر کاٹ رہے ہیں، بتایا جائے کہ ہمارا جرم کیا ہے؟جس پیسے پرٹیکس دیا ہو کیا اس پرمنی لانڈرنگ ہوسکتی ہے؟

مزید خبریں :