19 جولائی ، 2022
روسی صدر پیوٹن ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے جہاں وہ ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای اور ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کریں گے۔
روسی صدر ایران میں شام تنازع پر سہ فریقی امن مذاکرات میں شرکت کریں گے، شام امن مذاکرات میں ایران، روس اور ترکی کے سربراہان مملکت شرکت کر رہے ہیں، ترک صدر رجب طیب اردوان بھی گذشتہ روز ایران پہنچ چکے ہیں.
پیوٹن کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد سابقہ سوویت ملکوں سے باہر کسی ملک کا یہ پہلا دورہ ہے۔
ترک حکام کے مطابق تہران میں ہونے والی اس ملاقات میں یوکرین سے شام کے لئے گندم کے ایکسپورٹس کے معاملے پر بھی بات کی جائے گی۔
گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کی جانب سے شام میں 6 مہینے کے لئے بین الاقوامی امداد کی اجازت ملنے کے بعد ہونے والے اس ملاقات میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ترک رہنما کی کوششوں سے روسی اور یوکرینی رہنماؤں کے مابین شام کے لیے شدید ضروری 22 ملین ٹن گندم کے حوالے سے کوئی معاہدہ طے پاجائے گا۔