ٹک ٹاک نے پاکستان میں تین ماہ میں تقریباً 1 کروڑ 25 لاکھ ویڈیوز حذف کردیں

ٹک ٹاک نے پاکستان میں تین ماہ میں تقریباً 1 کروڑ 25 لاکھ ویڈیوز حذف کردیں

مشہورسوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزیوں پر پاکستان سے تقریباً 12.5 ملین ویڈیوزحذف کر دیں۔

ٹک ٹاک کی جانب سے سال 2022 کی پہلی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق حذف کی جانے والی 1 کروڑ 24 لاکھ 90 ہزار 309 ویڈیوز کے ساتھ، پاکستان رواں برس پہلی سہ ماہی کے دوران کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں کے باعث حذف کی گئیں ویڈیوز کے اعتبار سے دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر رہا۔ 

پاکستان میں ٹک ٹاک کے ترجمان کے مطابق کیونٹی گائیڈ لائنز خلاف ورزیوں پر پاکستان میں کسی بھی ویڈیو کو اس کے دیکھے جانے سے قبل حذف کرنے کی شرح 96.5 فیصد اور 24 گھنٹے کے اندر حذف کیے جانے کی شرح 97.3 فیصد رہی۔

رپورٹ کے مطابق رووڈیس یوکرین جنگ کے تناظر میں، ٹک ٹاک  ٹیم نے یوکرین جنگ پر توجہ مرکوز رکھی اور 41 ہزار 191 ویڈیوزحذف کی جن میں سے 87 فیصد ویڈیوز نقصان دہ اور غلط معلومات  پر مبنی تھی اور ٹک ٹاک کی پالیسیوں کے خلاف تھیں۔

امریکہ میں 1 کروڑ، 40 لاکھ، 44 ہزار، 224  ویڈیوز حذف کیں گئیں جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ تعداد ہے اوراس طرح امریکہ پہلے نمبر پر رہا۔

2022 کی پہلی  سہ ماہی میں، عالمی سطح پر، ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیوزمیں سے 10 کروڑ، 23 لاکھ، 5 ہزار 516 ویڈیوز حذف کیں گئیں جو کل اپلوڈ کی گئی ویڈیوز کی تعداد کا تقریباً 1.0 فیصد بنتی ہیں۔

مزید خبریں :