19 جولائی ، 2022
خیبرپختونخوا کے سرکاری اساتذہ نے مستقلی کیلئے اسلام آباد میں سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا کے باہر احتجاج کیا ہے۔
احتجاجی اساتذہ نے عمران خان کے گھر کی جانب مارچ کیا اور ان کی رہائش گاہ کے باہر لگے بیریئر ہٹا دیے۔
مظاہرین بیریئر کراس کرکے عمران خان کی رہائش گاہ کے مرکزی دروازے پر پہنچ گئے۔
بنی گالا ہاؤس کے گیٹ پر ٹائیگرفورس اور مظاہرین آمنےسامنے آگئے جس پر پولیس نے ٹائیگر فورس کو مظاہرین سے دور جانے کی ہدایت کی۔
ینگ ٹیچرز نے الزام لگایا کہ ٹائیگر فورس ہمیں اشتعال دلارہی ہے۔
احتجاجی اساتذہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے گھر کے لان میں داخل ہوگئے جبکہ ان کا گھر عمران خان کی رہائش گاہ کے سامنے ہے۔