Time 19 جولائی ، 2022
پاکستان

وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب، پی ٹی آئی اور ق لیگ نے ارکان کیلئے کمرے بک کرالیے

اپوزیشن ارکان آج رات ہوٹلوں میں منتقل ہوجائیں گے اور وزیراعلیٰ کے انتخاب تک وہی قیام کریں گے: ذرائع— فوٹو: پرویز الٰہی
اپوزیشن ارکان آج رات ہوٹلوں میں منتقل ہوجائیں گے اور وزیراعلیٰ کے انتخاب تک وہی قیام کریں گے: ذرائع— فوٹو: پرویز الٰہی

پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے باعث اپنے ارکان کو ہوٹل منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور ق لیگ نے لاہور میں گلبرگ اور مال روڈ پر دو ہوٹلوں کے کمرے بک کرالیے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اپوزیشن ارکان آج رات ہوٹلوں میں منتقل ہوجائیں گے اور وزیراعلیٰ کے انتخاب تک وہی قیام کریں گے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر 22 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہوگا اور پی ٹی آئی کی جانب سے پرویز الٰہی اور ن لیگ کے حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں۔

مزید خبریں :