Time 20 جولائی ، 2022
پاکستان

’نواز شریف چاہتے ہیں مہنگائی کم کرنے کیلئے ہمیں حکومت میں رہنا چاہیے‘

ہمارا اصل مقابلہ عمران خان سے نہیں مہنگائی سے تھا، مہنگائی بڑھنے اور قیمتیں بڑھنے سے ہماری اہمیت میں کمی آئی: رہنما (ن) لیگ/ فائل فوٹو
ہمارا اصل مقابلہ عمران خان سے نہیں مہنگائی سے تھا، مہنگائی بڑھنے اور قیمتیں بڑھنے سے ہماری اہمیت میں کمی آئی: رہنما (ن) لیگ/ فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہےکہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ عوام کے لیے مہنگائی کم کرنے اور سستا پیٹرول دینے کیلئے ہمیں حکومت میں رہنا چاہیے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں میزبان حامد میر نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن رانجھا سے سوال کیا کہ آج ڈالر 224 پر پہنچ گیا تو نواز شریف کے خیال میں اس کا کیا حل ہے؟

حامد میر کے سوال پر محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ اس ساری صورتحال کے حوالے سے  تاحال مشاورت چل رہی ہے اور نواز شریف سمجھتے ہیں کہ اگر پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری لائی جاسکتی ہے اور بہترین کی جاسکتی ہے تو اس حکومت کو آگے لے کر چلنا مناسب ہے لیکن اگر معاشی صورتحال میں بہتری نہیں لائی جاسکتی اور حالات بگڑتے جائیں،  معاشی عدم استحکام نہیں پیدا ہوتا تو پھر اس حوالے سے بھی مشاورت کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے نواز شریف کے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے بتایاکہ  نواز شریف کے نزدیک حکومت میں رہنے کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے، وہ چاہتے ہیں کہ عوام کے لیے مہنگائی کم کرنے اور سستا پیٹرول دینے کیلئے ہمیں حکومت میں رہنا چاہیے۔

محسن شاہ نواز رانجھا کا  کہنا تھا کہ ہمارا اصل مقابلہ عمران خان سے نہیں مہنگائی سے تھا، مہنگائی بڑھنے اور قیمتیں بڑھنے سے ہماری اہمیت میں کمی آئی۔

مزید خبریں :