Time 20 جولائی ، 2022
پاکستان

پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا انتخاب، چوہدری شجاعت مرکز نگاہ بن گئے

گزشتہ روز آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے بعد وکٹری کا نشان بنایا تھا۔ فوٹو فائل
گزشتہ روز آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے بعد وکٹری کا نشان بنایا تھا۔ فوٹو فائل

کیا چوہدری شجاعت ق لیگ کا ووٹ اپنے بھائی کے بجائے حمزہ شہباز کو دلوائیں گے؟ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے لیے سب کی نظریں چوہدری شجاعت پر جم گئیں۔

22 جولائی کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے ہونے والے انتخابات سے قبل ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین سیاست میں مرکز نگاہ بن گئے ہیں۔

اگرپارٹی صدر نے حمزہ شہباز کے لیے ووٹ کی یقین دہانی کرا دی تو ارکان کو ان کا فیصلہ ماننا ضروری ہو گا ورنہ ان کے ارکان منحرف کہلائیں گے اور ڈی سیٹ ہو جائیں گے۔

گزشتہ روز آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے بعد وکٹری کا نشان بنایا تھا، آصف زرداری آج پھر چوہدیر شجاعت سے ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب شیخ رشید کہتے ہیں کہ چوہدری شجاعت حسین کے خون کا تقاضا ہے کہ وہ پرویز الٰہی کو ووٹ دیں، جہاں ووٹوں کی منڈی لگی ہو اور خرید و فروخت چل رہی ہو تو سمجھ جائیں وہاں زرداری ڈالروں سمیت موجود ہو گا۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ چوہدری شجاعت کے پاس بھی جانا پڑا تو جائیں گے، پنجاب کی سیاست میں 48 گھنٹے بہت اہم ہیں۔

مزید خبریں :