گوگل نے نئے اسمارٹ گلاسز کی آزمائش شروع کردی

امریکا میں نئے اسمارٹ گلاسز کی آزمائش کی جارہی ہے / فوٹو بشکریہ گوگل
امریکا میں نئے اسمارٹ گلاسز کی آزمائش کی جارہی ہے / فوٹو بشکریہ گوگل

گوگل نے ایک دہائی قبل ایک اسمارٹ گلاس تیار کیا تھا جو لوگوں کی توجہ حاصل نہیں کرسکا۔

گوگل گلاس کے بعد اب اس کمپنی نے ایک اور اسمارٹ گلاس کو تیار کرنا شروع کردیا ہے۔

کمپنی نے اگیومینٹڈ رئیلٹی ٹیکنالوجی پر مبنی اسمارٹ گلاس کی آزمائش عوامی سطح پر شروع کی ہے۔

گوگل کی جانب سے ایک بلاگ میں یہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ عوامی سطح پر آزمائش کے دوران درجنوں اسمارٹ گلاسز کو استعمال کیا جارہا ہے اور اس تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

اس نئے اسمارٹ گلاس میں کیمرے نصب ہوں گے جن کو وائس کمانڈ کے ذریعے ارگرد کے ماحول میں اشیا کی شناخت کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

بالکل اسی طرح جیسے گوگل لینس کو موبائل فون کیمرے پر اشیا اور ٹیکسٹ کی شناخت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

مگر یہ ڈیوائس فوٹوز یا ویڈیو ریکارڈ کرنے کے لیے استعمال نہیں ہوسکے گی بلکہ کمپنی کی جانب سے پوری توجہ اس بات پر دی جارہی ہے کہ کس طرح اسمارٹ گلاسز کو ارگرد کی دنیا کی شناخت کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

دیکھنے میں یہ ڈیوائس لگ بھگ ایک عام چشمے جیسی ہی ہوگی کیونکہ اس میں فوٹوگرافی کی سہولت موجود نہیں۔

گوگل کے مطابق بتدریج اسمارٹ گلاسز کو بینائی سے انٹرنیٹ سرچنگ اور نیوی گیشن کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

فی الحال کمپنی کی جانب سے یہ بتایا نہیں کہ امریکا میں کن مقامات پر اسمارٹ گلاسز کی آزمائش کی جارہی ہے اور یہ پروٹوٹائپ ماڈل کب تک حتمی شکل میں تیار ہوجائے گا۔

مزید خبریں :