20 جولائی ، 2022
ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر میں بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر آگیا اور ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر میں 7 فیصد کمی ہوئی۔
بھارت میں ڈالر 80 روپے کا ہوگیا ہے۔
بھارتی روپے پر تجارتی خسارے، بیرونی سرمایہ کاری نکلنے اور خام تیل کی قیمت کا دباؤ ہے۔ بیرونی سرمایہ کاروں نے سال 23-2022 میں بھارت سے14 ارب ڈالرز نکالے ہیں۔
بھارتی روپے کی قدر میں کمی کا سبب بیرونی سرمایہ کاری کا اخراج ہے جبکہ جون میں بھارت کا تجارتی خسارہ 26 ارب اور مئی میں 24 ارب ڈالر رہا۔
خیال رہے کہ دسمبر2014 سے بھارتی روپے کی قدر میں 25 فیصد کمی ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں بھی روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر 224 روپے 92 پیسےکا ہوگیا۔