پاکستان
Time 21 جولائی ، 2022

کراچی تاجر اتحاد کا دکانوں کے بجلی کے بلوں پر ٹیکس لگانے پر سخت رد عمل

کراچی میں ہر دکان کے بجلی کے بل پر جون سے ہی 6 ہزار روپے سیلز ٹیکس لگانا زیادتی ہے: تاجر اتحاد/ فائل فوٹو
کراچی میں ہر دکان کے بجلی کے بل پر جون سے ہی 6 ہزار روپے سیلز ٹیکس لگانا زیادتی ہے: تاجر اتحاد/ فائل فوٹو

آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن نے دکانوں کے بجلی کے بلوں پر ٹیکس کو زیادتی قرار دے دیا۔

آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن نے کہا ہےکہ کراچی میں ہر دکان کے بجلی کے بل پر جون سے ہی 6 ہزار روپے سیلز ٹیکس لگانا زیادتی ہے۔

ادھر کراچی چیمبر کے صدر  نے کہا کہ  ٹیکس لگاتے ہوئے حکومت نے دکان کےسائزکی تفریق نہیں کی۔

دوسری جانب سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن نے جیولرزپر 40 ہزارماہانہ ٹیکس لگانے کا فیصلہ مسترد  کردیا۔

جیولرز ایسوسی ایشن نے سوال اٹھایا کہ یکم جولائی سےشروع مالی سال کا ٹیکس گزرے مالی سال سے کیسے لاگو ہوسکتا ہے؟

مزید خبریں :