22 جولائی ، 2022
سری لنکا سے ایشیا کپ یو اے ای منتقل ہونےکے بعد ایونٹ کی تاریخوں میں ردو بدل پرغور کیا جارہا ہے۔
ایشیاکپ کی میزبانی سری لنکا کے پاس ہے اور ایونٹ یو اے ای میں ہوگا، سری لنکا کرکٹ نےحالات کے باعث ایشیا کپ ملک میں نہ کرانےکا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ سری لنکا کرکٹ، ایشین کرکٹ کونسل اور ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے درمیان بات چیت جاری ہے، تینوں فریقین باہمی مشاورت سے شیڈول کو حتمی شکل دینےمیں مصروف ہیں جب کہ ایمریٹس کرکٹ بورڈ نے ایونٹ جلد شروع کرنےکی تجویز دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایشیاکپ 24 اگست سے10 ستمبر تک کرانے کی تجویز بھی سامنےآئی ہے جب کہ اعلان کردہ تاریخوں کے مطابق ایشیاکپ 27 اگست سے11 ستمبر تک کھیلا جانا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ تینوں فریقین اگلے دو سے تین روز میں تمام معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے پرامید ہیں۔