Time 21 جولائی ، 2022
کھیل

سری لنکا نے ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی سے معذرت کر لی

موجودہ سیاسی اور معاشی بحران کی وجہ سے ایونٹ کرانا ممکن نہیں، سری لنکا کرکٹ نے ایشین کرکٹ کونسل کو آگاہ کر دیا۔ فوٹو فائل
موجودہ سیاسی اور معاشی بحران کی وجہ سے ایونٹ کرانا ممکن نہیں، سری لنکا کرکٹ نے ایشین کرکٹ کونسل کو آگاہ کر دیا۔ فوٹو فائل

سری لنکا نے ملک میں جاری معاشی و سیاسی بحران کے پیش نظر ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کرنے سے معذرت کر لی۔

سری لنکا کرکٹ نے ایشین کرکٹ کونسل کو بھی بتا دیا ہے کہ ایشیا کرکٹ کپ 2022 کی میزبانی نہیں کر سکتے۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے گزشتہ روز اپنے فیصلے سے اے سی سی کو آگاہ کیا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ موجودہ سیاسی اور معاشی بحران کی وجہ سے ایونٹ کرانا ممکن نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ کرانے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ایشیا کپ کا وینیو  بھارت سمیت کوئی اور بھی ہو سکتا ہے۔

سری لنکن میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا کرکٹ وینیو کے لیے پہلے ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے حتمی بات چیت کرے گا اور ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کے پاس ہی رہے گی۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ رواں برس 27 اگست سے 11 ستمبر تک سری لنکا میں شیڈول ہے۔

مزید خبریں :