Geo News
Geo News

Time 22 جولائی ، 2022
کاروبار

میرا گھر میرا پاکستان ہاؤسنگ لون اسکیم سے متعلق مفتاح اسماعیل کی ٹوئٹ

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے حکومت کہ میرا گھر میرا پاکستان ہاؤسنگ لون اسکیم جاری رکھے گی— فوٹو: فائل
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے حکومت کہ میرا گھر میرا پاکستان ہاؤسنگ لون اسکیم جاری رکھے گی— فوٹو: فائل

 وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت میرا گھر میرا پاکستان ہاؤسنگ لون اسکیم جاری رکھے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کے ساتھ میٹنگ منعقد کی گئی ہے، ان لوگوں کیلئے اسکیم جاری رہے گی جن کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، ایسے لوگ بھی شامل ہیں جو ایڈوانس رقم ادا کر چکے ہیں۔

 وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ کمرشل بینکوں سے بھی کہیں گے کہ وہ شرح سود کم کریں۔ اسکیم کی تشکیل نو پر بھی کام جاری ہے، اس اسکیم کو سستا اور زیادہ وسیع بنایا جائے گا، یہ نظرثانی شدہ اسکیم جلد متعارف کرا دی جائے گی۔