دنیا
Time 22 جولائی ، 2022

ترکیہ: روس اور یوکرین کے درمیان گندم ایکسپورٹ کا معاہدہ ہو گیا

ترکیہ: روس اور یوکرین کے درمیان گندم ایکسپورٹ کا معاہدہ ہو گیا

روس اور یوکرین کے درمیان بحیرہ اسود کے ذریعے گندم ایکسپورٹ معاملے  پر معاہدہ ہو گیا ہے۔

استنبول میں روسی وزیر دفاع اور یوکرینی وزیر انفرااسٹرکچر نےاقوام متحدہ اور ترکیہ کے ساتھ علیحدہ علیحدہ معاہدے پر دستخط کر لیے ہیں ۔ 

دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے بحیرہ اسود کے ذریعے یوکرینی گندم کی ایکسپورٹ کے حوالے سے  اقوام متحدہ اور ترکیہ کے نمائندگان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔

روس، یوکرین کے درمیان ترکیہ اور اقوام متحدہ کے تعاون سے ہونے والے اس معاہدے کے بعد بحیرہ اسود میں یوکرینی گندم کے شپمنٹس با آسانی نقل و حرکت کر  پائیں گے اور عالمی منڈی میں یوکرینی گندم کی شارٹیج ختم ہونے سے  غذائی قلت اور بھوک کے مسئلے میں بھی کمی آجائے گی۔

معاہدے کے مطابق  روس، یوکرینی گندم کی برآمد کے لیے بحیرہ اسود کے بند راستے کھول دے گا۔

خیال رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد یوکرینی گندم کی عالمی منڈی تک رسائی رک جانے سے گندم کی عالمی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو گیا تھا، روس اور یوکرین کے درمیان معاہدے کی خبر کے ساتھ ہی عالمی منڈی میں گندم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو گئی تھی۔


مزید خبریں :