Time 22 جولائی ، 2022
پاکستان

بشریٰ اقبال کا دانیہ شاہ کیخلاف سائبر کرائم میں درخواست جمع کرانے کا فیصلہ

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے  دانیہ شاہ اور ان کی والدہ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں درخواست جمع کرانے کا اعلان کردیا۔

 بشریٰ اقبال نے جمعے کے روز ٹوئٹرپر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم دانیہ شاہ اور اور ان کی والدہ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں درخواست جمع کرانے جارہے ہیں۔

تاہم انہوں نے درخواست کے متن کے حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے عدالت میں اپنے مرحوم شوہر کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست دائر کی ہے۔

اس سے قبل دانیہ کی والدہ کے یہ بیانات بھی سامنے آتے رہے کہ عامر لیاقت جو کچھ چھوڑ کر گئے ہیں وہ سب اب دانیہ کا ہے۔

خیال رہےکہ ممتاز ٹی وی اینکر، مقرر اور ایم این اے عامر لیاقت 9 جون کو اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے تھے، ملازمین کی اطلاع پر عامر لیاقت کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کی گئی۔

مزید خبریں :