Time 24 جولائی ، 2022
پاکستان

عدلیہ کیخلاف بیانات شروع، فوج کیخلاف جلد شروع ہو جائیں گے: فواد کی ن لیگ پر تنقید

ن لیگ نے اسٹیبلشمنٹ کی کوکھ سے جنم لیا ہے: فواد چوہدری۔ فوٹو فائل
ن لیگ نے اسٹیبلشمنٹ کی کوکھ سے جنم لیا ہے: فواد چوہدری۔ فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے عدلیہ پر تنقید کرنے پر مسلم لیگ ن کی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ 100 پیاز اور 100 چھتر کا محاورہ جیسا ن لیگ پر صادق آتا ہے اس کی مثال ملنا مشکل ہے، ن لیگ نے اسٹیبلشمنٹ کی کوکھ سے جنم لیا ہے، آپس میں طے کیا ایک پرو اسٹیبلشمنٹ سیاست کرے گا اور دوسرا اینٹی اسٹیبلشمنٹ منجن بیچے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک کا منجن ناکام ہو تو دوسرا آگے کر دو، یہی فارمولا اگلی نسل میں ٹرانسفر کیا جا رہا ہے، اب ن لیگ کو لگا عمران خان کے خلاف اسٹیبلشمنٹ سے نتھی ہو کر بڑی غلطی ہو گئی، مریم نواز اب اینٹی اسٹیبلشمنٹ چورن بیچیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عدلیہ کے خلاف بیانات شروع ہو گئے ہیں، فوج کے خلاف اگلے چند دنوں میں شروع ہو جائیں گے، اس اسکیم میں خامی یہ ہے کہ 1990 والے لوگ اب نہیں اور مقابلہ بھی عمران خان سے ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی حکمت عملی اسے سیاست سے مکمل باہر کر دے گی لیکن اداروں کو نقصان ہو گا، اپنی حدود میں رہتے تو کچھ نہیں تھا لیکن بہرحال اب اداروں کو ن لیگ نے ٹارگٹ کرنا ہے۔


مزید خبریں :