Time 25 جولائی ، 2022
انٹرٹینمنٹ

حکومت کے 2 ہزار سے امل کی شادی کروں گا: منیب بٹ کی طنز

پھر بھی جو پیسے بچ جائیں گے ان سے پلاٹ خرید کر پلازہ کھڑا کروں گا: اداکار کی پروگرام میں گفتگو/ فائل فوٹو
پھر بھی جو پیسے بچ جائیں گے ان سے پلاٹ خرید کر پلازہ کھڑا کروں گا: اداکار کی پروگرام میں گفتگو/ فائل فوٹو

اداکار منیب بٹ نے حکومت اسکیم کے تحت دیے جانے والے 2 ہزار روپے پر طنز کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان وسیم بادامی نے منیب بٹ سے 2000 سے متعلق سوال کیا؟ جس پر منیب نے ہنستے ہوئے جواب  دیا کہ وہ 2ہزار میں نے بینک میں رکھوادیے ہیں تاکہ کہیں چھن جائیں۔

منیب بٹ کا کہنا تھا کہ ان پیسوں سے میں امل کی شادی کروں گا اور پھر بھی جو پیسے بچ جائیں گے ان سے پلاٹ خرید کر پلازہ کھڑا کروں گا۔

منیب کے بیان پر وسیم بادامی نے پوچھا کہ 2 ہزار سے شادی کے کتنے فنکشن ہوجائیں گے؟ جس پر منیب نے جواب دیا جتنے میرے ہوئے تھے اتنے تو ہوجائیں گے۔

مزید خبریں :