Time 25 جولائی ، 2022
پاکستان

کراچی: بس ٹرمینل پر پولیس کی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

کوئٹہ سے آنے والی مسافر بس کے خفیہ خانوں سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا: پولیس۔ فوٹو جیو نیوز
 کوئٹہ سے آنے والی مسافر بس کے خفیہ خانوں سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا: پولیس۔ فوٹو جیو نیوز

کراچی: کیماڑی ڈسٹرکٹ پولیس نے بلدیہ ٹاؤن میں یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار  میں منشیات برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

سپرینٹنڈنٹ پولیس بلدیہ ٹاؤن کیپٹن ریٹائرڈ فیضان کے مطابق ضلع کیماڑی کے تھانہ سعید آباد کے عملے نے یوسف گوٹھ بس ٹرمینل میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے آنے والی مسافر بس کے خفیہ خانوں سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں بس ڈرائیور اول جان ولد ابو بکر، عبدالرؤف ولد محمد بخش اور فدا احمد ولد بخشی شامل ہیں جبکہ نیک محمد اور  محمد ممتاز نامی دو ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

دو ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے: ایس پی بلدیہ۔ فوٹو جیو نیوز
 دو ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے: ایس پی بلدیہ۔ فوٹو جیو نیوز

ایس پی بلدیہ ٹاؤن فیضان کے مطابق کامیاب کارروائی میں کوئٹہ سے اسمگل کی جانے والی 40 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس بس سے برآمد کر لی گئی اور  گرفتار و فرار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں :