Time 25 جولائی ، 2022
پاکستان

جیکب آباد، 3 لاکھ کے عوض کمسن بچی کی شادی کرانے کی کوشش کرنیوالا باپ گرفتار

پولیس نے لڑکی کے والد اورنکاح خواں کو گرفتار کرلیا اور دلہا فرار ہوگیا، پولیس— فوٹو: فائل
پولیس نے لڑکی کے والد اورنکاح خواں کو گرفتار کرلیا اور دلہا فرار ہوگیا، پولیس— فوٹو: فائل

جیکب آباد میں پولیس نے کمسن بچی کی شادی کی کوشش ناکام بنادی۔

پولیس کے مطابق باپ3 لاکھ روپےکے عوض 12 سال کی بچی کی شادی کرانا چاہ رہا تھا، اطلاع ملنے پر پولیس نے چھاپہ مارا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے لڑکی کے والد اورنکاح خواں کو گرفتار کرلیا اور دلہا فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں :