Time 25 جولائی ، 2022
پاکستان

حب ندی پُل کا 150 فٹ حصہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا: این ایچ اے

پُل کو چند روز قبل ہیوی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا تھا، پل سے موٹر سائیکلیں اور رکشے گزرنے کی اجازت تھی: این ایچ اے حکام— فوٹو: فائل
پُل کو چند روز قبل ہیوی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا تھا، پل سے موٹر سائیکلیں اور رکشے گزرنے کی اجازت تھی: این ایچ اے حکام— فوٹو: فائل 

نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے) کا کہنا ہے کہ حب ندی کا پُل سیلابی ریلے میں بہہ گیا ہے۔

این ایچ اےحکام کے مطابق پل کا 150 فٹ حصہ سیلاب میں بہہ گیا ہے، پُل کو چند روز قبل ہیوی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا تھا۔

این ایچ اے حکام کے مطابق پل سے موٹر سائیکلیں اور رکشے گزرنے کی اجازت تھی۔

خیال رہے کہ حب ڈیم کے اسپل ویز سے پانی کا غیرمعمولی اخراج جاری ہے جس سے حب ندی میں سیلابی صورتحال پیدا ہو رہی ہے اور ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی ہے۔ حب ندی کے اطراف کی آبادیوں سے لوگوں کا انخلا کیا جا رہا ہے، ایک اندازے کے مطابق حب ندی میں پانی کا بہاؤ کئی فٹ ہے۔

حب ڈیم سے اوور فلو پانی کراچی کیلئے بند مراد کے مقام پر بنی نئی سڑک کے پل کی گنجائش سے زائد ہے۔ یہ زائد پانی پل سے اوور فلو ہوکر سڑک کو کاٹتے ہوئے پھر ندی میں گر رہا ہے۔ 

مزید خبریں :