عدنان سمیع کے 'الوداع' کہنے کی وجہ سامنے آگئی

عدنان سمیع نےگزشتہ ہفتے اپنے مداحوں کو انسٹا گرام سے اپنی تمام پرانی پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے ’الوداع‘ کہہ کر تشویش میں مبتلا کردیا تھا۔__فوٹو فائل
عدنان سمیع نےگزشتہ ہفتے اپنے مداحوں کو انسٹا گرام سے اپنی تمام پرانی پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے ’الوداع‘ کہہ کر تشویش میں مبتلا کردیا تھا۔__فوٹو فائل

گلوکار عدنان سمیع کے انسٹاگرام پر الوداع کہنے کی وجہ سامنے آگئی۔

عدنان سمیع نےگزشتہ ہفتے اپنے مداحوں کو انسٹا گرام سے اپنی تمام پرانی پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے ’الوداع‘ کہہ کر تشویش میں مبتلا کردیا تھا۔

تاہم اب انہوں نے ایک اور پوسٹ کی ہے جس میں گلوکار نے موسیقی کی دھن پر ’الوداع‘ کہہ کر اپنے نئے گانے کا ٹیزر جاری کردیا اور ساتھ ہی کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’یہ میرا انداز ہے الوداع کہنے کا‘۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

عدنان سمیع کے جو مداح ان کے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے تمام تر پوسٹس ڈیلیٹ ہونے اور ان کے الوداع کہنے پر گلوکار کے لیے پریشان تھے، اب انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

کچھ صارفین نے گلوکار کی اس کوشش کو بھونڈی حرکت قرار دیا۔

مزید خبریں :