دنیا
Time 26 جولائی ، 2022

ویڈیو: اسپین میں ڈرون کےذریعے نوجوان کو سمندر میں ڈوبنے سے بچالیا

اسپین میں گرمی کے ستائے عوام نے پکنک منانےکیلئے ساحل کا رخ کیا تو اسی دوران نوجوان سمندر  کی بے رحم لہروں میں پھنس گیا جسے ڈرون کے ذریعے بچایا گیا۔

اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان لڑکا سمندر کی لہروں میں پھنسا ہوا ہے جسے فوری طور پر بچانے کیلئے لائف گارڈ نے ریسکیو ڈرون میں لائف جیکٹ ڈال کر اڑایا اور ڈوبنے والے لڑکے کی طرف روانہ کردیا۔

اس کے فوری بعد لائف گارڈ نے ریسکیو بوٹ میں بیٹھ کر لڑکے کو بچالیا، لڑکے کو سمندر سے نکال کر فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال  منتقل کیا گیا۔

اس تمام ریسکیو آپریشن کو ڈرون میں نصب کیمرے سے فلمایا بھی گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین میں پہلا ریسکیو  ڈرون آپریشن 2017 میں شروع کیا گیا تھا جس کی کامیابی کے بعد اسپین کے 22 ساحلی مقام پر30 کے قریب ڈرون ریسکیو کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

مزید خبریں :