Time 26 جولائی ، 2022
پاکستان

جسٹس (ر) جاوید اقبال پر الزامات، انکوائری کمیشن نے طیبہ گل کو طلب کرلیا

انکوائری کمیشن نے متاثرہ خاتون طیبہ گل کو 28 جولائی کو طلب کیا ہے— فوٹو: فائل
انکوائری کمیشن نے متاثرہ خاتون طیبہ گل کو 28 جولائی کو طلب کیا ہے— فوٹو: فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) کے سابق چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال  پر الزامات کے معاملے پر انکوائری کمیشن نے متاثرہ خاتون طیبہ گل کو طلب کرلیا۔

حکومت کی جانب سے بنائے گئے انکوائری کمیشن نے متاثرہ خاتون طیبہ گل کو 28 جولائی کو طلب کیا ہے۔

خیال رہے کہ سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال پر خاتون طیبہ گل نے الزام لگایا تھا کہ 45 دن انہیں اور ان کے شوہر کو پرائم منسٹر ہاؤس میں ان کی مرضی کے برخلاف حبس بیجا میں رکھا گیا اور موبائل بھی لے لیے گئے تھے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے میری ویڈیوز حاصل کر کے نیب میں اپنے کیس بند کر ائے۔

مزید خبریں :