دعا اور ظہیر سے متعلق بیان پر تنقید کے بعد حرا مانی کا ردعمل

گزشتہ روز حرا مانی نے ایک انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے دعا ظہیر کے لیے دعا کی تھی جس کے بعد انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا/ فائل فوٹو
گزشتہ روز حرا مانی نے ایک انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے دعا ظہیر کے لیے دعا کی تھی جس کے بعد انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا/ فائل فوٹو

اداکارہ حرا مانی دعا اور ظہیر کی پسند کی شادی کے حوالے سے دیے گئے بیان پر کڑی تنقید کی زد میں آگئیں۔

گزشتہ روز حرا مانی نے ایک انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے دعا اور ظہیر کے لیے دعا کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’میں چاہتی ہوں دعا اور ظہیر کبھی الگ نہ ہوں، اللہ تعالی میری یہ دعا ضرور سنیں گے‘ ۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

حرا مانی کے اس بیان پر اداکارہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس میں افشاں آفتاب نامی صارف نے لکھا کہ حرا کی گلوکاری سے زیادہ کچھ برا نہیں ہے لیکن ان کا بیان اس سے زیادہ برا ہے۔

ایک صارف نے لکھا حرامانی کی خوبصورتی بغیر دماغ کے ایک خوبصورت مثال ہیں۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

صارفین کی تنقید کے بعد اداکارہ نے ایک اور اسٹوری درج کرتے ہوئے اپنے بیان سے متعلق وضاحت دی جس میں لکھا کہ میں سیاسی طور پر درست نہیں لیکن جذباتی طور پر درست ہوں، یہی وجہ ہے کہ میں حرا مانی ہوں۔

مزید خبریں :