Time 27 جولائی ، 2022
پاکستان

کراچی میں موسم کی خرابی کے باعث متعدد پروازیں منسوخ

آج کراچی ائیرپورٹ پر مجموعی طور پر 46 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں: ذرائع سی اے اے/ فائل فوٹو
آج کراچی ائیرپورٹ پر مجموعی طور پر 46 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں: ذرائع سی اے اے/ فائل فوٹو

کراچی: موسم کی خرابی کے بعد ائیرلائنز کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بارش اور خراب موسمی حالات کی وجہ سے شہر سے جانے والی پروازوں کے شیڈول میں مسلسل تبدیلی آرہی ہے اور کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کراچی ائیرپورٹ پر مجموعی طور پر 46 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ میں بھی موسم کی خرابی کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہے جس کے باعث بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن بھی متاثر ہوا ہے۔

مزید خبریں :