Time 27 جولائی ، 2022
پاکستان

کراچی میں مون سون کے تیسرے اسپیل کے دوران 17 افراد جاں بحق ہوئے: پولیس

کراچی پولیس کی جانب سے مون سون کے تیسرے اسپیل کے دوران جاں بحق افراد کی تفصیلات شیئر کی گئی ہیں۔ فوٹو فائل
کراچی پولیس کی جانب سے مون سون کے تیسرے اسپیل کے دوران جاں بحق افراد کی تفصیلات شیئر کی گئی ہیں۔ فوٹو فائل

کراچی پولیس کے مطابق مون سون کے تیسرے اسپیل میں شہر قائد میں مختلف حادثات میں 17 افراد جاں بحق ہوئے۔

پولیس کے مطابق 23 جولائی کو کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 24 جولائی کو لیاری اور لیاقت آباد میں کرنٹ لگنے سے 2 افراد جان سے گئے۔

رپورٹ کے مطابق 25 جولائی کو سائٹ ایریا، لیاری، سہراب گوٹھ، سرجانی اور بلدیہ میں مختلف واقعات میں 8 افراد جان کی بازی ہارے۔

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ 26 جولائی کو سخی حسن اور ملیر میں کرنٹ لگنے اور ڈوبنے سے 2 افراد جابحق ہوئے جبکہ 27 جولائی کو گارڈن اور دستگیر میں 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

مزید خبریں :