پاکستان
Time 27 جولائی ، 2022

چیف جسٹس، اس کھلی، ننگی ناانصافی کو کیسے جسٹیفائی کریں گے؟ مریم نواز

غلطی کی تو لاڈلے کے حق میں، غلطی کی تصحیح کی تو بھی لاڈلے کے حق میں؟ نائب صدر مسلم لیگ ن۔ فوٹو فائل
غلطی کی تو لاڈلے کے حق میں، غلطی کی تصحیح کی تو بھی لاڈلے کے حق میں؟ نائب صدر مسلم لیگ ن۔ فوٹو فائل

مسلم لیگ ن کی نائب صدر  مریم نواز  نے گزشتہ روز کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے سوشل میڈیا پر سوال پوچھا ہے۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے پرویز الٰہی کی درخواست پر چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے دوست محمد مزاری کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا تھا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کو جہاں پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے تو وہیں وفاقی حکومت اور اتحادیوں کی جانب سے فیصلے پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کو مریم نواز نے گزشتہ روز بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ’جوڈیشل کو‘ قرار دیا تھا تاہم اب مسلم لیگ ن کی رہنما نے چیف جسٹس پاکستان سے ایک سوال پوچھا ہے۔

مریم نواز کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غلطی کی تو لاڈلے کے حق میں، غلطی کی تصحیح کی تو بھی لاڈلے کے حق میں؟ کیسے جسٹیفائی کریں گے اس کھلی بلکہ ننگی ناانصافی کو؟ 

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ یہ بھی عدالتی قتل ہوا ہے مگر اس بار مقتول عدل و انصاف ہے! یہ کیا کر بیٹھے آپ چیف جسٹس صاحب؟


مزید خبریں :