Time 27 جولائی ، 2022
پاکستان

وفاقی کابینہ کا عدالتی اختیارات سے تجاوز پر بحث کرانے کا فیصلہ

سوموٹو کیس اوربینچ بنانے کا اختیار صرف چیف جسٹس کا نہیں، وفاقی کابینہ کو بریفنگ— فوٹو: فائل
سوموٹو کیس اوربینچ بنانے کا اختیار صرف چیف جسٹس کا نہیں، وفاقی کابینہ کو بریفنگ— فوٹو: فائل

وفاقی کابینہ نے عدالتی اختیارات سے تجاوز پر بحث کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔

وفاقی کابینہ نے عدالتی اختیارات سے تجاوز پر بحث کرانے کا فیصلہ کیا اور پنجاب سے متعلق سپریم کورٹ کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا۔

وفاقی کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سوموٹو کیس اوربینچ بنانے کا اختیار صرف چیف جسٹس کا نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قرار دی تھی اور حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

حکومتی اتحاد نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر رکھا تھا اور یہ فیصلہ تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے ججز تقرریوں اور پروموشنز کے حوالے سے سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کی تجویز دی تھی جس کی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی حمایت کی تھی اور ان کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرایا تھا۔

مزید خبریں :