پاکستان
Time 27 جولائی ، 2022

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ مزید تین مقدمات میں بری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی: لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ اور  دیگر ملزمان کو عدم شواہد کی بناء پر مزید تین مقدمات میں بری کردیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت جوڈیشل کمپلیکس نے لیاری گینگ وارکے سرغنہ عذیر بلوچ و دیگر کے خلاف درج تین مقدمات کا فیصلہ سنادیا۔ 

عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر تینوں مقدمات میں عذیر بلوچ و دیگر کو بری کردیا،  دیگر بری ہونے والے ملزمان میں ذاکر ڈاڈا اور شاہد عرف ایم سی بی شامل ہیں۔

عذیر بلوچ کے وکیل عابد زمان ایڈووکیٹ کا مؤقف تھا کہ پولیس کی جانب سے عذیر بلوچ پر لگائےگئے الزامات جھوٹے ہیں اور  پولیس نے عذیر بلوچ کے خلاف شواہد عدالت میں پیش نہیں کیے۔

 پولیس کے مطابق عذیر بلوچ و دیگرکے خلاف تینوں مقدمات کلری تھانے میں2017 میں درج کیےگیے تھے، عذیر بلوچ و دیگر پر قتل،اغوا اور پولیس مقابلے سمیت دیگر الزامات تھے۔

 عذیر بلوچ اب تک 22 مقدمات میں بری ہوچکے ہیں جب کہ ان کے خلاف 50 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

مزید خبریں :