27 جولائی ، 2022
امریکی صدر جو بائیڈن کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر کا علاج کے بعد کورونا ٹیسٹ منفی آیا۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر کیون کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے گزشتہ شام اور آج صبح کیے گئے 2 کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں، وائرس سے صحتیاب ہونے کے بعد اب جو بائیڈن کو آئسولیشن کی ضرورت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ جو بائیڈن کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔