Time 28 جولائی ، 2022
انٹرٹینمنٹ

جڑواں بچوں کی متوقع آمد کی خبروں پر عالیہ بھٹ نے خاموشی توڑ دی


ہمارے پاس خبروں اور معلومات کی کمی ہے ، اسی لیے یہ ایک خبر بن چکی ہے__فوٹو: انسٹاگرام
ہمارے پاس خبروں اور معلومات کی کمی ہے ، اسی لیے یہ ایک خبر بن چکی ہے__فوٹو: انسٹاگرام

معروف بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے جڑواں بچوں کی متوقع آمد کی خبروں پر  ردعمل دیا ہے۔

گزشتہ دنوں رنبیر کپور کی ایک پرانی ویڈیو  وائرل ہوئی جس میں انہوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوگی، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ جوڑے کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہو گی۔

حال ہی میں فلم 'ڈارلنگز' کی تشہیر کے دوران صحافی نے عالیہ بھٹ سے اس حوالے سے سوال کیا جس کا انہوں نے بخوبی جواب بھی دیا۔

عالیہ بھٹ نے کہا 'رنبیر نے اس وقت مذاق کیا تھا، اس نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار لی، ہمارے پاس خبروں اور معلومات کی کمی ہے اسی لیے یہ ایک خبر بن چکی ہے'۔

اداکارہ نے کہا 'میں سمجھتی ہوں کہ اس وقت لوگوں کو میرے اور  رنبیر کی خوشحال زندگی اور صحت کے لیے دعا کرنی چاہیے، بس!'

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور رواں برس اپریل میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، دونوں نے جون میں اعلان کیا کہ ان کے ہاں بچے کی آمد متوقع ہے۔

مزید خبریں :