Time 29 جولائی ، 2022
پاکستان

اداروں نے ن لیگ کی حکومت کو کبھی دل سے قبول نہیں کیا: جاوید لطیف

ہمیں اداروں کی بات نہیں سننی چاہیے تھی اور فوری طور پر الیکشن میں چلے جانا چاہیے تھا: وفاقی وزیر۔ فوٹو فائل
ہمیں اداروں کی بات نہیں سننی چاہیے تھی اور فوری طور پر الیکشن میں چلے جانا چاہیے تھا: وفاقی وزیر۔ فوٹو فائل

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اداروں نے ن لیگ کی حکومت کو کبھی دل سے قبول نہیں کیا اور  رکاوٹیں جاری رہی ہیں۔ 

جیو نیوز کے پروگرام آپس کی بات میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ہمیں اداروں کی بات نہیں سننی چاہیے تھی اور فوری طور  پر الیکشن میں چلے جانا چاہیے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے تو دیکھنا یہ چاہیے کہ ہم حکومت میں آئے کیوں اور جس مقصد کے لیے آئے کیا وہ مقاصد پورے ہوئے یا نہیں، یہ بھی ساری دنیا جانتی ہے کہ اگر یہ سال اور  حکومت کر جاتے یہ سارا ملبہ اور گند ان کاہمارے کاندھوں پر ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کسی حد تک پڑ بھی گیا ہے۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ 17جولائی کا فیصلہ یہ بتا رہا ہے،  وجہ یہ تھی کہ جب ہمیں یہ بتایا جا رہا تھا اور جو ہم دیکھ بھی رہے تھے کہ پاکستان کے معاشی حالات انہوں نے کس قدر بگاڑ دیے ہیں، آپ کا سوال یہ اٹھے گا کہ ہم نے کون سے 3 ماہ میں کنٹرول کر لیے، نہ ہم نے کنٹرول کر سکے اور نہ درست سمت میں لے کر جا سکے۔

مزید خبریں :