Geo News
Geo News

Time 29 جولائی ، 2022
پاکستان

امریکا کی پی آئی اے کی پروازیں بحال کرنے کیلئے اقدامات کی یقین دہانی

پاکستان اس مقصد کیلئے ایف اے اے کو انسپیکشن کی دعوت بھی دے گا: سربراہ وزیراعظم کے اسٹریٹجک ریفارمز۔ فوٹو فائل
پاکستان اس مقصد کیلئے ایف اے اے کو انسپیکشن کی دعوت بھی دے گا: سربراہ وزیراعظم کے اسٹریٹجک ریفارمز۔ فوٹو فائل

پاک امریکا تعلقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور بائیڈن انتظامیہ نے پی آئی اے کی امریکا کے لیے پروازیں بحال کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

وزیراعظم کے اسٹریٹجک ریفارمز یونٹ کے سربراہ سلمان صوفی کی امریکی عہدیداران سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، تجارت کا فروغ، افغان صورتحال اور پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

واشنگٹن میں جیو نیوز کو انٹرویو میں سلمان صوفی نے بتایا کہ بائیڈن انتظامیہ نے پی آئی اے کی امریکا کے لیے پروازیں بحال کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے اور پاکستان اس مقصد کے لیے ایف اے اے کو انسپیکشن کی دعوت بھی دے گا۔