29 جولائی ، 2022
لاہور: ڈیفنس سے خاتون کو اغوا کرکے کار چھیننے کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز سے ملزمان کی تصاویربنالی گئی ہیں جو شناخت کے لیے نادرا کو بھجوائی گئی ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہناہےکہ خاتون سے چھینے گئے فون کی لوکیشن خیبرپختونخوا سے آئی ہے، واردات میں ملوث ملزمان 2 ماہ میں اسی نوعیت کی 3 وارداتیں کرچکے ہیں، ملزمان 2 وارداتیں ڈیفنس اور ایک مسلم ٹاؤن میں کرچکے ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزمان گاڑی چھین کر ڈیفنس سے رنگ روڈ پر لے گئے جس کے بعد وہ شاہدرہ راوی ٹول پلازا سے ایگزٹ ہوگئے، ملزمان جس گاڑی میں آئے وہ بیدیاں روڈکی طرف گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان3گروپوں کو کاریں فروخت کرتے ہیں اور کاریں خریدکر یہ گروپ جعلی کاغذات تیار کرتے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ جیو فینسنگ مکمل کرنے کے بعد اب چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے اور کیس کی تحقیقات کےلیے اے وی ایل ایس کی تین ٹیمیں کررہی ہیں۔