29 جولائی ، 2022
ملک میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد یکم محرم الحرام 1444 ہجری 31 جولائی اتوار کو ہوگی۔
محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کوئٹہ میں ہوا۔
اجلاس کے بعد اعلان کیا گیا کہ ملک میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق یکم محرم الحرام 31 جولائی اتوار کو ہوگی اور یوم عاشور 9 اگست بروز منگل کو ہوگا۔