دنیا
Time 30 جولائی ، 2022

امریکی ریاست کینٹکی میں خطرناک سیلاب، 16 افراد ہلاک

بات یہاں پر ختم نہیں ہو رہی، ہم لوگوں کی تلاش اور امداد کا کام کر رہے ہیں لیکن اب بھی بہت زیادہ خطرات موجود ہیں: گورنر اینڈی بیشیئر — فوٹو: روئٹرز
بات یہاں پر ختم نہیں ہو رہی، ہم لوگوں کی تلاش اور امداد کا کام کر رہے ہیں لیکن اب بھی بہت زیادہ خطرات موجود ہیں: گورنر اینڈی بیشیئر — فوٹو: روئٹرز

امریکی ریاست کینٹکی میں برساتوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے اب تک سیلابی ریلوں میں 16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکی ریاست کینٹکی کے گورنر اینڈی بیشیئر نے کہا ہے کہ مشرقی کینٹکی کے علاقوں میں شدید برساتوں کے بعد ٓآنے والے  سیلاب مکانوں اور سڑکوں اور لوگوں کو بہا کر لے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گمشدہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے، سیلابی ریلوں میں اب تک 16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران کینٹکی کے گورنر کا کہنا تھا کہ بات یہاں پر ختم نہیں ہو رہی، ہم لوگوں کی تلاش اور امداد کا کام کر رہے ہیں لیکن اب بھی بہت زیادہ خطرات موجود ہیں۔ 

انہوں نے اپنے لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم سب اس مصیبت میں ایک ساتھ مبتلا ہوئے ہیں اور ایک ساتھ ہی اس سے باہر بھی نکلیں گے۔

مزید خبریں :