30 جولائی ، 2022
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں آئندہ چند روز میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
عرب خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے سول ڈیفنس نے موسم سے متعلق ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں ہفتے سے بدھ تک بعض شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
سعودی سول ڈیفنس کے مطابق ہفتے سے بدھ تک عسیر، نجران، جزان اورالباہا میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوسکتی ہیں۔
محکمہ سول ڈیفنس کے مطابق بارشوں کا یہ سسٹم ریاض، شرقیہ اور قسیم کے علاقوں کو بھی متاثر کرسکتا ہے لہٰذا شہری ان دنوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
ترجمان سول ڈیفنس نے کہا کہ خطرناک موسم کے پیش نظر شہری نشیبی علاقوں میں جانے سے گریز کریں اور ریسکیو اداروں کی جانب سے جاری حفاظتی گائیڈ لائنز پر عمل کریں۔